یوٹیوبر نے جناتی اسمارٹ فون آئی فون 14ایکس کاماڈل تیارکرلیا

Jun 30, 2023 | 05:30 AM

ایک نیوز:امریکی یوٹیوبر نے آئی فون کا سب سے بڑا عملی ماڈل تیارکرلیا ہے جس کا اسکرین ٹچ کے تحت کام کرتا ہے، اس پر تمام ایپس چلتی ہیں اور آواز و پاور بٹن بھی عین آئی فون کی طرح لگایا گیا ہے جو عملی طورپرسرگرم بھی ہے۔
تفصیلات کےمطابق میتھیوبیم نے آئی فون14 ایکس پرو تیار کیا ہے جو ایک جناتی اسمارٹ فون دکھائی دیتا ہے۔ اسے ایک گاڑی پر لاد کر نیویارک کی سڑکوں اور پارکوں میں لے جایا گیا۔ یہاں لوگوں نے اسے حیرت سے دیکھا اور استعمال کیا۔
میتھیوبیم نے آئی فون ماڈل کی بہت دلچسپ ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں پشت پر لگے کیمروں اور ایپل کا چمکتا لوگو بھی کاڑھا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو مضبوط بنانے کیلئے خاص دھاتیں استعمال کی گئیں اور اسے چکمداربنانے کیلئے خاص ریگ مال اور پالش وغیرہ بھی لگائی گئی ہے۔
اس فون میں میتھیو نے میوزک کا ایک بٹن بھی لگایا ہے جو ان کے اختراعی دماغ کو ظاہرکرتا ہے۔ سب سے پہلے اس کا مکمل ڈھانچہ بنایا گیا جو ایک بہت بڑا چیلنج بھی تھا۔ اس کے تمام بٹن فنکشنل ہیں اور یہ ہوبہو ایک شاندار لیکن بڑے آئی فون کی طرح ہوگا۔
تاہم اس فون کو بنانے کیلئے ایک ٹیم نے دن رات کام کیا ہے اور تب کہیں جاکریہ ممکن ہوگیا ہے۔ یوٹیوب پر میتھیو کے فالوورز کی تعداد 43 لاکھ ہے اور وہ ٹیکنالوجی کے عجیب وغریب منصوبوں میں بہت دلچسپی رکھتےہیں۔ اس بار انہوں نے کامیابی سے آئی فون کا عملی ماڈل بنایا ہے۔
8 فٹ طویل آئی فون سے تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔ ایپل پے کی رقم ادا کی جاسکتی ہے، الارم کی سیٹنگ کے علاوہ اس پر گیم بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں