سینیگال کے گول کیپرایڈورڈ مینڈی سعودی کلب میں شامل 

Jun 30, 2023 | 04:31 AM

ایک نیوز: سینیگال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی نے چیلسی کلب چھوڑ کر سعودی الاہلی کلب میں شمولیت اختیار کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سینیگال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی نے لندن کا چیلسی فٹ بال کلب چھوڑ کر سعودی کلب میں شامل ہوگئے ہیں ۔  
برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ مینڈی کا سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ 2026 تک جاری رہے گا ، سعودی کلب گول کیپر کو ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ ادا کرے گا۔
مینڈی نے 2020 میں سٹیڈ رینائس سے پریمیئر لیگ چیلسی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 31 سالہ گول کیپر نے 2021 کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو 1-0 سے شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مینڈی سے پہلے ان کے اپنے ہم وطن کالیدو کولیبلی اور کانٹے نے الہلال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سعودی عرب منتقل ہونے والے چیلسی کلب کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں سعودی پرولیگ کے چیمپیئن الاتحاد کلب نے بیلن ڈی اور کے فاتح کریم بینزیما سے معاہدہ کیا تھا جبکہ کلب نے بھی گزشتہ ہفتے چیلسی کے سابق مڈفیلڈر این گولو کانٹے کے اس اقدام کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں