ناقص کارکردگی، فیفا رینکنگ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو6 درجہ تنزلی 

Jun 30, 2023 | 03:30 AM

ایک نیوز: ایک کے بعد ایک شکست کے بعد پاکستان کی فٹبال ٹیم کو عالمی رینکنگ میں مزید تنزلی کا سامنا ہے، پاکستان فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں ٹاپ 200 سے پھر آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق تازہ فیفا رینکنگ میں پاکستان فٹبال ٹیم6 درجہ تنزلی کے بعد 201ویں پوزیشن پرموجود ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان فٹبال ٹیم 195ویں پوزیشن پر براجمان تھی، فیفا کی رینکنگ میں کل211 ممالک کی ٹیمیں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان گروپ اے میں اپنے تینوں میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

مزیدخبریں