پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں تیل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کا تیل 18 روپے 83 پیسے مہنگا ہوکر 230 روپے 26 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 18 روپے 68 پیسے مہنگا ہوکر 226 روپے 15 پیسے فی لٹر کا ہوگیاہے۔