ایک نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بعد طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے 192 واقعات کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ کا دوسرا نمبر رہا جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ 100 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
اسی طرح سیالکوٹ چوتھے، پشاور پانچویں، ملتان چھٹے اور فیصل آباد کا ساتوں نمبر ہے۔
محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے حاصل شدہ ریکارڈ سال 2018 سے 31 مئی 2022 تک کا مرتب کردہ ہے
ریکارڈ کے مطابق ساڑھے تین سال میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے کل 662 واقعات رپورٹ ہوئے
افسران کی تیار کرد رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ آنے جانے والے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 60 فیصد واقعات ماہ ستمبر میں رپورٹ ہوئے۔