نئی قیمتوں کا ادراک یکم جولائی سے ہوگا۔ پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کا کہنا ہے کہ 10 فیصد نیا سپر ٹیکس اور روپے کی قدر میں کمی اس اضافے کی وجوہات ہیں۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 5,000 روپے کا اضافہ ہو گا۔ سی ڈی 70 کی نئی قیمت 111,500 روپے ہو گی۔ ڈریم ویرینٹ کی قیمت 6000 اضافہ کے بعد 119،500 ہو گی۔ پراییڈر 150،900 میں فروخت ہوگی۔ سی جی 125 اور سی جی 125 کی قیمت میں 6,000 اور 7000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس سے ان کی قیمتیں 174,500 روپے اور 205,500 روپے ہو گئی ہیں۔
ہونڈا 125 فین ایڈیشن کی قیمت 10,000 روپے اضافے کے بعد 263,900 روپے ہو گئی ہے۔ فین ایڈیشن ویریئنٹس میں بھی 15,000 روپے کا اضافہ دیکھا جائے گا۔ سرخ، سیاہ رنگ کا نیا ریٹ بڑھا کر 323,900 روپے کر دیا گیا ہے سلوررنگ 327,900 روپے میں فروخت ہوگا۔
وا ضع رہے کہ مارچ 2022 سے ہونڈا ہر ماہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ اپنی پچھلی نظرثانی میں، اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کے نرخوں میں 3,600-9,000 روپے کی حد میں اضافہ کیا تھا جس کی نئی قیمتیں یکم جون سے شروع ہوئی تھی۔ اس وقت، موٹر سائیکل مینوفیکچررز کی طرف سے بتائی گئی وجوہات میں خام مال کی قیمت میں اضافہ، عالمی مال برداری کی شرح میں اضافہ اور روپے کی مسلسل گراوٹ شامل ہیں۔