ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا ہے جس میں اے این پی رہنماؤں نے حکومت سے علیحدگی کی تجویز دی ہے۔ ایمل ولی خان نے حتمی فیصلوں کے لئے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کرلیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف آج سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کےاعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ ظہرانہ میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔ جس میں ایم کیوایم کےخدشات پربات چیت متوقع ہے۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے خدشات دور کرنے اور ان کے مطالبات ماننے کی درخواست کرینگے۔ چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امورپربات چیت بھی کی جائے گی۔ وزیراعظم اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ ملاقات بھی چند روز میں ممکن ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدراور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں ملاقات.
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال.@CMShehbaz @BBhuttoZardari pic.twitter.com/nbjcgEroPD— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 30, 2022