برطانوی مصور اور فلسفی فرانسس بیکن کی پینٹنگ کروڑوں ڈالرمیں نیلام

Jun 30, 2022 | 16:29 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز:عظیم برطانوی مصور اور فلسفی فرانسس بیکن کی تخلیق کردہ پینٹنگ باون اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی۔
یہ نایاب پینٹنگ جس کا عنوان ’’سٹڈی فار پورٹریٹ آف لوسئین فرائیڈ‘‘ہے لندن کے سوتھبے نیلام گھر میں نیلام ہوئی۔
یہ تصویر اپنی لگ بھگ ساٹھ سال کی تاریخ میں پہلی بار نیلام ہوئی۔
انیس سو چونسٹھ میں تخلیق کردہ فرانسس بیکن کی یہ پیٹنگ نایاب ہے اوراس میں برطانوی فنکار لوئیسین فرائیڈ کو دکھایا گیا ہے جو کہ پہلے فرانسس بیکن کا دوست تھا اور انیس سو اسی کی دہائی میں اس کا دشمن بن چکا تھا۔ یاد رہے کہ فرانسس بیکن کی طرح لوئیسین فرائیڈ بھی مایہ ناز پینٹر تھے۔
نیلامی سے قبل اس پینٹنگ کو چالیس سال تک عوام کی نظروں سے چھپایا گیا تھا اور نجی آرٹ کلیکشن میں رکھا گیا تھا۔
بیکن اورفرائیڈ کے اختلافات ایک دور میں اتنے زیادہ بڑھ چکے تھے کہ ہرکوئی ان کے بارے میں جان چکا تھا۔ ان کی ملاقات اینس سو چوالیس میں ہوئی تھی اور انیس سو اسی کی دہائی تک وہ ایک دوسرے سے ناقابل جدائی تھے تاہم انیس سو اسی کی دہائی میں ان میں پیشہ ورانہ رقابت شروع ہوگئی جو ان کے تعلق کو کھا گئی۔
کہاجاتا ہے کہ بیکن کھلے عام فرائیڈ کے فن کا مذاق اڑانے لگا تھا۔

مزیدخبریں