تفصیلات کے مطابق چیونٹیوں کے سونا چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں چیونٹیوں کو سونے کی زنجیر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے،ویڈیو میں سیاہ چیونٹیوں کا ایک گروپ سونے کی زنجیر کو اُٹھائے لے جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’چھوٹے سونے کے اسمگلر، سوال یہ ہے کہ ان کے خلاف کس سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے؟
شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب تک ویڈیو پر 4 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
Tiny gold smugglers ????????
The question is,under which section of IPC they can be booked? pic.twitter.com/IAtUYSnWpv— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) June 28, 2022