حکومت نے مزدوروں کےلیے بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے مزدوروں کےلیے بڑی خوشخبری سنا دی
ایک نیوز نیوز: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پرمزدوروں کی کم ازکم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے مزدور کی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی ہے۔ اس اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
وزیر اعلی پنجاب نے مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا.
حمزہ شہباز نے کہا ہےمختصر عرصے میں کم وسائل رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔