پشاور میں بھی طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آگیا

Jun 30, 2022 | 12:12 PM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی ٹانگیں فریکچر جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔
مزیدخبریں