امریکی گلوکارآرکیلی کوجنسی زیادتی کے الزام میں قید کی سزا

Jun 30, 2022 | 11:12 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: امریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔تاہم بدھ کے روز امریکی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔
گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان خواتین کی اسمگلنگ ، چائلڈ پورنوگرافی اور اغوا میں مجرم پائے گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے تھے۔
مزیدخبریں