جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کرڈنڈوں سے حملہ

Jun 30, 2022 | 10:32 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص کو ہلاک جبکہ اس کی بیٹی کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں نامعلوم افراد گھس آئے اور ڈنڈوں کے وار سے 65 سالہ یوسف کو ہلاک کردیا جبکہ ان کی 24 سالہ بیٹی زینب کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی زینب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ادھر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے۔
مزیدخبریں