قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد چل بسے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق عالمی وباء کرونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ادھر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کرونا واٸرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک 15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد 378 ہے۔