پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، موبائل فون کمپنیوں نے اپنی سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی، خط لکھ دیا

Jun 30, 2022 | 00:33 AM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ،ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیکسز کی بھرمار اور بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنی سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو مشترکہ طور پر ایک خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے انہیں سنگین مسائل درپیش ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے ٹیلی کام سیکٹر سے متعلقہ سامان کی درآمد پر بھاری ٹیکس لاگو کر دیئے ہیں۔
کمپنیوں نے لکھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران ٹاورز کو مسلسل چالو رکھنا ان کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے کیونکہ ایسی صورت میں انہیں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والے جنریٹرز استعمال کرنے پڑتے ہیں۔
اگر حکومت نے انڈسٹری کے ان مسائل پر توجہ نہ دی تو کمپنیاں ملک میں سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں گی۔
مزیدخبریں