امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے : اقوام متحدہ

Jun 30, 2021 | 19:14 PM

admin
نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے امریکہ سے ایران پر عائد کردہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر کام روکنے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی کونسل 2015 کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق آئندہ ہفتے غور کرے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے ایران نے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے حصول کا پروگرام ترک کر دیا ہے اور اس لیے اب جوبائیڈن انتظامیہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کردے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ایران جوہری پروگرام کو توانائی کے حصول تک محدود رکھنے کو یقینی بنائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ واشنگٹن تیل، شپنگ اور انشورنس سیکٹرز سمیت دیگرعائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہے۔ ایران کی جانب سے ویانا میں ہونے والی بات چیت کا حصہ رہنے والے محمود وائزی کے مطابق امریکہ نے ایران کے متعدد اہم افراد پر عائد کردہ پابندیاں بھی ہٹانے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں