نائب وزیراعظم کی  ایرانی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  و نیک خواہشات کا اظہار 

نائب وزیراعظم کی  ایرانی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  و نیک خواہشات کا اظہار 
کیپشن: The Deputy Prime Minister congratulated the Iranian President on assuming office and expressed good wishes

 ایک نیوز: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب میں شرکت  کی   ،پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی کامیاب اور ہموار منتقلی پر ایرانی قوم کو بھی مبارکباد دی اور نئی ایرانی انتظامیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے   نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے  پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔