اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ  فوری کھولنے کا حکم  

Jul 30, 2024 | 22:39 PM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے   سی ڈی اے کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار  دیتے ہوئے پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ  فوری کھولنے کا حکم   دے دیا ، عدالت نے پی ٹی آئی کو  ایک ہفتے میں   بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی  ہے۔   

 عدالت نے پی ٹی آئی کو  ایک ہفتے میں   بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی  ہے ، پی ٹی آئی ، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی ۔  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے سی ڈی اے  سے  اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے ، پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک ، مینول الارم سسٹم لگائے گی ، بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کیلئے  گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے ،   بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔

مزیدخبریں