تاجر دوست سکیم کے تحت ابتک 53ہزار 901تاجر رجسٹرڈ ہوچکے،ایف بی آر   

Jul 30, 2024 | 21:11 PM

ایک نیوز:ایف بی آر دستاویزات کے مطابق تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک 53 ہزار 901 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں ،   6 بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی تعداد 47 ہزار 908 ہے۔  

ایف بی آر دستاویزات کے مطابق   تاجر دوست ایپ رجسٹریشن میں لاہور سے 20 ہزار 256 تاجر رجسٹرڈ ہوئے، کراچی سے 7322 راولپنڈی سے 8093 تاجر ایپ میں رجسٹرڈ ہوئے، اسلام آباد سے 4883 اور 4537 تاجر رجسٹرڈ ہوئے، کوئٹہ سے 2817 اور دیگر شہروں سے 5993 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں