نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: Newly elected Iranian President Masoud Al-Medeshkian took the oath of office

  ویب ڈیسک: نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  حلف برداری  کی  تقریب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی، حلف برداری تقریب میں 80 سے زائد ممالک کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ 

ایران کے آئین کے مطابق نو منتخب صدر کو عہدے کا حلف پارلیمنٹ میں لینا ہوتا ہے، صدر کو حلف اٹھانے کے دو ہفتوں میں کابینہ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کے روز نئے صدر کے طور پر مسعود پزشکیان کے نام کی توثیق کر دی تھی، گوکہ صدارتی انتخابات اگلے سال ہونیوالے تھے لیکن رواں برس مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ان کا انعقاد قبل از وقت کیا گیا۔