قومی اسمبلی :مخصوص نشستوں سے متعلق انتخابات ایکٹ 2017ء ایوان میں پیش

Jul 30, 2024 | 20:48 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں سے متعلق انتخابات ایکٹ 2017ء ایوان میں پیش    کردیا گیا ،کسی بھی جیتنے والے آزاد رکن کو ایک ہی مرتبہ مخصوص وقت کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی  ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق اہم قانونی مسودہ ایوان میں پیش کردیا گیا، بل بلال اظہر کیانی اور زیب جعفر نے پیش کیا ،حکومتی بینچز نے قانونی مسودہ میں آرٹیکل 51 اور آرٹیکل 106 کے حوالہ جات دیئے ہیں ،ترمیمی الیکشن ایکٹ میں مخصوص نشستوں بارے آئینی و قانونی حدود کا حوالہ بھی دیا گیا، کامیاب آزاد امیدوار یا امیدواران کی اپنی رضامندی سے کسی سیاسی جماعت میں 3 دن میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ 

بل کے اغراض و مقاصد :

مسودہ بل   کے مطابق نہ دستور اور نہ ہی الیکشن ایکٹ2017ء کامیاب امیدواران کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی سہولت فراہم کرتاہے بشرطیکہ وہ پہلے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوچکے ہوں،  آزاد امیدواروں کے تعین کے حوالے سے مزید وضاحت کیلئے قانونی مسودہ تیار کیا گیا ہے، مخصوص مدت کے بعد کوئی آزاد امیدوار کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکے گا، الیکشن ایکٹ 2017ء کے دفعہ 66 میں ترمیم تجویز کی گئی الیکشن ایکٹ 2017ء کے دفعہ 104 میں ترمیم اور دفعہ 104 کو شامل کیا گیاہے ، نئی دفعہ کے مطابق کوئی کامیاب آزاد امیدوار کی جانب سے سیاسی جماعت میں شمولیت کی ایک مرتبہ رضا مندی ناقابل تنسیخ ہوگی ۔

مزیدخبریں