پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 40کھلاڑیوں کو طلب کرلیا 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 40کھلاڑیوں کو طلب کرلیا 
کیپشن: Pakistan Hockey Federation has called 40 players for the training camp

ایک نیوز:پی ایچ ایف کی جانب سے تربیتی کیمپ کےلئے 40کھلاڑیوں کو طلب کرلیا  ، تربیتی کیمپ 31 جولائی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  تمام کھلاڑیوں کو 31 جولائی دوپہر دو بجے کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن  شیخ عثمان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔  

کیمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمن، علی رضا شامل  ہیں ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ،احتشام اسلم، محمد سفیان خان ، عماد شکیل بٹ  کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا،ابوبکر محمود،ارشد لیاقت، رانا عبدالوحید اشرف، معین شکیل ،محمد سلمان رزاق، مرتضی یعقوب ، عبدالحنان شاہد، اعجاز احمد ، عبدالرحمنٰ، اسامہ بشیر کیمپ کا حصہ ہیں۔ 

ذکریا حیات،غضنفر علی،حماد الدین انجم، رومان،عبدالرحیم، عقیل احمد ،عبدالمنان،ارباز احمد ، افراز، بشارت علی،محمد ندیم خان، جنید منظور  کو تربیتی کیمپ میں شامل  کیا گیا ہے ، احمد ندیم، محسن خان،راؤ ارسلان ،وسیم،رضوان علی، سمین اور علیم عثمان ،فیصل قادر،شاہزیب خاور، حماد علی اور عبدالرحمن   کیمپ کا حصہ  ہوں گے۔