ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان، کسی کو قتل کے فتویٰ کا حق نہیں دیا جاسکتا: اعظم نذیر تارڑ

ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان، کسی کو قتل کے فتویٰ کا حق نہیں دیا جاسکتا: اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: Our perfect faith in the end of Prophethood, no one can be given the right to kill fatwa: Azam Nazir Tarar

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، کسی کو قتل کا فتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس حوالے سے ریاست کی زیرٹولرنس ہونی چاہئے۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ یہ ایک ایسا قانونی ایشو ہے جسے پارلیمنٹ میں ڈسکس کیا جائے، عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیارحاصل ہے، ملک کا نظام آئین وقانون کے مطابق چلے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے نیشنل انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے، صحت کے حوالے سے لوگوں کو معیاری سہولتیں ملیں گی۔