شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی 

شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی 
کیپشن: Sher Afzal Marwat broke the silence

ایک نیوز:رہنما پاکستان تحریک انصاف شیرافضل مروت کا کہنا ہے  میری کوئی غلطی نہیں تھی ، لیکن میری پارٹی رکنیت معطل کی گئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  شیر افضل مروت نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت  کی، انہوں نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کھل کر گلے شکوے اور تحفظات کا اظہار کردیا ۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا  میری کوئی غلطی نہیں تھی ، لیکن میری پارٹی رکنیت معطل کی گئی ، پارلیمانی پارٹی میں مجھے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے کی درخواست کی گئی ، یہ تکبر ہوگا اگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہ کروں ، حامد خان سمیت جو بھی مجھ پر تنقید کرے گا اس کو تسلی بخش جواب ملے گا ، میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بننے کے لیے دیئے جارہے ہیں ،میرے گلے شکوے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ہیں جو پارٹی قیادت تک پہنچا دیئے ہیں ۔  

صحافی نے سوال کیا آپ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے؟ جس پر شیرافضل مروت نے جواب دیا خان سے ملاقات والا سوال کافی مشکل ہے، وہ خان ہیں میں بھی خان ہوں، 5 اگست جلسے کے حوالے سے اگر پارٹی کو اپنی خدمات پیش کردی ہیں، جو بھی ذمہ داری ملے گی خان کے لیے احسن  طریقے سے انجام دوں گا

 ۔