ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12واںاجلاس ہوا، اجلاس میں بڑے فیصلےکیے گئے۔
اجلاس میں اہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی، فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت ،چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری، تمام محکموں کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم دیا گیا۔
اضلاع میں 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش کیا گیا،ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت، ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10ہزار500 کرنے کی کاحکم ،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری ہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2ہزار طلبہ کوتین ماہ کی انٹر ن شپ کے دوران ماہانہ 25ہزار ملے گا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا تمام سرکاری محکموں کو پیڈ انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دیا، چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام لانچنگ کی منظوری، اضلاع میں 80 ارب روپے سے تقریباً 3 ہزار پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے ۔
روڈز پارکس، ڈرینج، صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، ٹیوب ویل اور دیگر منصوبے شامل ،ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مدت تکمیل ایک سال مقرر، کوئی پراجیکٹ مدت تکمیل تجاوزنہیں کرے گا ،اضلاع میں پائیدار ترقی کے پہلے جامع منصوبے کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اربن یونٹ کو سونپ دیا گیا ۔
اربن یونٹ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کرے گا،ای بائیک سکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی، محمود بوٹی اور شاد باغ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہمت کارڈ کے لیے سپیشل افراد کی تصدیق انکی دہلیز پر جا کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں کام کرنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ ملے گا ،ضابطہ فوجداری 1898کے تحت دفعہ 144میں ترامیم ڈپٹی کمشنر30دن، ہوم سیکرٹری 90دن، اور کابینہ زیادہ مدت کے لئے دفعہ 144لگا سکے گی، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو سرکاری گاڑیوں کے ریکار ڈ کی انسپکشن او رجرمانہ عائد کرنے کا اختیار تفویض خریداری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے پروکیور منٹ رولز 2014 کی شق 12، 14،25،59،67میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔
معروف گلوکارہ تصور خانم کی طرف سے رہائش کی درخواست کی منظوری بھی دی گئی،یونیورسٹی آف واہ، واہ کینٹ کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے ، فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم ایک فرد ہوتا ہے، پرائس کنٹرول اور لا اینڈ آڈر میری سب سے بڑی توجہ کا مرکز ہے،نرخ کنٹرول کرنے میں ناکامی ڈپٹی کمشنر کی ناکامی سمجھی جائے گی۔،ہر شہر کی ڈیمانڈ کے مطابق سبزیاں کاشت کی جائیں تاکہ نقل و حمل کے اخراجات میں کمی ہو۔