ایک نیوز: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی، گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد رہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق جون 2024 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں1فیصد کا اضافہ ہوا،زرعی شعبے نے گزشتہ مالی سال زبردست نمو د کھا ئی، ٹریکٹرز کی پیداوار میں 43.5 فیصد اور فروخت میں 47فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال مالی خسارہ جی ڈی پی کے 4.9 فیصد تک رہا، گزشتہ مالی سال نیٹ وفاقی محصولات 49 فیصد کا اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی میں گزشتہ مالی سال 90 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.9 ارب ڈالر رہی۔
گزشتہ مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16.9 فیصد کا اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال برآمدات 11.5 فیصد اضافے سے 31.1 ارب ڈالر کی رہیں، گزشتہ مالی سال درآمدات 0.9 فیصد اضافے سے 53.2 ارب ڈالر کی رہیں۔