ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ریٹائرڈلیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈجنرل کورٹ مارشل کےتحت سزاسنادی گئی ۔
پاک فوج کےسابق افسرکوفوجی اہلکاروں کوبغاوت پراکسانےکےالزام میں سزاسنائی گئی ،فیلڈجنرل کورٹ مارشل کےتحت جرم ثابت ہونےپر14سال قیدسخت کی سزاسنائی گئی ، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سےضبط کرلیاگیاہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں سابق میجرریٹائرڈعادل فاروق راجااورسابق کیپٹن ریٹائرڈحیدررضامہدی کابھی کورٹ مارشل کیاگیاتھا ،دونوں کوفوجی اہلکاروں کوبغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔
دونوں کو 14اور12سال قیدبامشقت اورعہدہ ضبط کرنےکی سزاسنائی گئی تھی۔
لیفٹننٹ کرنل (ر)اکبرحسین کو کورٹ مارشل کے تحت 14 سال کی سزا
Jul 30, 2024 | 15:30 PM