چیئرمین پی سی بی کاکرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ 

چیئرمین پی سی بی کاکرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ 
کیپشن: Chairman PCB's decision to hand over cricket matters to Waqar Younis

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے ، کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہو گا ، شعبہ انٹر نیشنل ، ڈومیسٹک ، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا ۔
 ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے ، چیمپئینز ٹرافی کے انتظامی امور پر محسن نقوی کاا اولین فوکس ہے ،سابق کپتان وقاریونس کو پی سی بی میں اعلی عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے ، محسن نقوی کرکٹ کے امور وقار یونس کو سونپ دیں گے۔
  پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں ، وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے، محسن نقوی کرکٹ کےاہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔