ایک نیوز: بھارتی ریاست کیرالا میں طوفانی باشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں50 ہوگئیں سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
مٹی کا تودا گرنے اور بارش کے سیلابی پانی سے درجنوں گھر اور دوکانیں تباہ ہوچکی ہیں،مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے والا چوڑال مالا پل بھی تباہ ہوچکا ہے۔