ایک نیوز: درہ آدم خیل پرانے بازی خیل میں بارش کے ریلے کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا جس سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے پانی میں ڈوب جانے والے تمام افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پرانا بازی خیل میں امجد نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا تھا ، جاں بحق ہونے والوں میں3خواتین 2مرد اور6بچے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےدرہ آدم خیل میں ایک ہی خاندان کے11افراد کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نےلواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نےجاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیراعلی خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے متاثرہ خاندان کےلئےمالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا درہ آدم خیل میں گھر میں پانی بھر جانے سے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بارشوں کے باعث حادثات میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئےدعا گو ہوں، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔