پیرس اولمپکس:میڈلز کی دوڑ میں جاپان سرفہرست

پیرس اولمپکس:میڈلز کی دوڑ میں جاپان سرفہرست
کیپشن: Paris Olympics: Japan tops the medal race

ایک نیوز: پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنے کی جنگ جاری ہے،جاپان6گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے، میزبان فرانس5گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 5گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
 تیسرے روز آرچری میں کورین کھلاڑیوں کی بالادستی برقرار رہی، برطانیہ نے بھی گولڈ میڈلز کا کھاتہ کھول لیا،   جرمن رائیڈر مائیکل نے کیریئر کا تیسرا اولمپک گولڈ میڈل جیت کر ایکسوٹرئین میں نیا ریکارڈ بنادیا۔    

ٹیبل پر کینیڈا نے بھی گولڈ کا کھاتہ کھول لیا، اُس نے جوڈو کے ویمنز 57 کلو گرام میں کرسٹا ڈیگیوچی کے ذریعے سونے کا تمغہ جیتا۔اولمپکس کی تاریخ میں کینیڈا کا جوڈو کے مقابلوں میں یہ پہلا گولڈ میڈل ہے، کوریا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔