پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر 198پوائنٹس کی کمی 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر 198پوائنٹس کی کمی 
کیپشن: Pakistan Stock Exchange down 198 points at the close of business

لاہور: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 198 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 628 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،152 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 239 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 29 کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,327 جبکہ کم ترین سطح 78,518 پوائنٹس رہی ۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.66 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی۔
 ہنڈرڈانڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 827 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی  تھی۔