ایک نیوز:کینیڈا کے شہر کیلگری میں سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نےحق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ریفرنڈم کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ،خطاب میں کہنا تھا کہ سکھ اپنی آزادی کی تحریک میں کسی بھارتی کی جان نہ لیں، ہم اپنا وطن ووٹ کی طاقت سے لیں گے، لوگوں کو قتل کرنا بھارت کی فطرت ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت نے ہردیپ سنگھ کو قتل کیا،عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو “خالصائی انصاف “ کیا جائے گا، مودی میرا پیغام سن لے، ہم آزادی حاصل کرکے لیں گے اور بھارت کو “کل” کردیں گے، مودی اور بھارتی حکومت پنجاب میں قتل عام کی ذمہ دار ہے، خالصتان ریفرنڈم ہمارا ہتھیار ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بم مارتا ہے ہم نے پنجاب کے ہر گھر میں بم بنادیا ہے، جو خالصتانی ووٹ کے ذریعے “پھٹے” گا، گرپتونت سنگھ پنوں نے دلی بنے گا خالصتان کے نعرے بھی لگوا ئے، گرپتونت سنگھ پنوں کے خطاب کے دوران شرکا کا جذبہ دیدنی تھا، خالصتان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، صبح نو بجے ووٹنگ کے آغاز سے قبل ہی ووٹنگ مرکز کے باہر طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔
ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو اپنی باری کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، شرکا کی زائد تعداد کے سبب ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانا پڑا ، ووٹنگ کا وقت ختم ہوجانے کے باوجود سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے تھے ، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد تمام دن خالصتان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
ووٹ ڈالنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل تھے، انتظامیہ کی طرف سے تمام دن قطار میں کھڑے افراد کو پانی کی بوتلیں اور شربت تقسیم کیا جاتا رہا ،بعض فنکار تمام دن ڈھول کی تھاپ پر شرکا کو خالصتان کے حق میں گیت سناتے رہے ،دلی بنے گا خالصتان، شملہ ہریانہ دلی پنجاب، بنے گا خالصتان کے نعرے تمام دن گونجتے رہے۔
ہم اپنا وطن ووٹ کی طاقت سے لیں گے:گرپتونت سنگھ پنوں
Jul 30, 2024 | 09:43 AM