ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف طبعیت کی ناسازی کے باعث آج ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو آرام کا مشورہ اور سفر نہ کرنے کی تاکید کی ہے،نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کرینگے ۔
وزیراعظم کے دورے کی منسوخی سے متعلق دفترخارجہ نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کردیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے ناسازی طبعیت کے باعث اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔
وزیراعظم کی طبعیت ناساز،ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرینگے
Jul 30, 2024 | 09:33 AM