یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ، ہسپتال  منتقل

Jul 30, 2024 | 00:46 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال   منتقل کیا گیا ہے۔

یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کرایا جائے، علاج دیر سے کرانے پر پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق کچھ ٹیسٹ ہونے پر صورتحال واضح  ہوگی۔  

مزیدخبریں