چاند پر بین الاقوامی اسٹیشن کیلئے روس اور چین میں معاہدہ

Jul 30, 2024 | 00:04 AM

ویب ڈیسک: روس اور چین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں چاند پر ایک بین الاقوامی  سٹیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ روس کی  سٹیٹ کارپوریشن برائے خلائی سرگرمیوں روسکوموس   اور چینی قومی خلائی انتظامیہ کے درمیان ہوا ہے۔

 معاہدے کا مقصد چاند پر بین الاقوامی سائنسی اسٹیشن کی تخلیق کیلئے مخصوص شعبوں میں فریقین کے درمیان باہمی طور پر تعاون کیلئے  ایک تنظیمی اور قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ 

بین الحکومتی معاہدے کی میعاد 20 سال تک ہے جس کی بعد میں 5 سال کی مدت کی مزید تجدید کی جائے گی جب تک کہ کوئی بھی فریق ابتدائی مدت کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم ایک سال پہلے معاہدے کے ختم ہونے کا نہ کہے۔  

مزیدخبریں