ایک نیوز :وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے 24 ارب ڈالرز اور یواے ای نے 22 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
وزیرمملکت مصدیق ملک کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں جہاں سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا تھاکہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے 8 ارب ڈالرز کا " پاکستان ساورن فنڈ" بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پر سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز اور متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے تھے۔