جام کمال خان کا مسلم لیگ نون میں شمولیت کا امکان

Jul 30, 2023 | 22:27 PM

ایک نیوز :عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگیں۔ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مسلم لیگ نون میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان جلد ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ نون کی کشتی میں سوار ہوجائیں گے ۔

جام کمال مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے بھی ملاقات کرچکے ہیں جبکہ وہ بی اے پی کو چھوڑنے کا عندیہ بھی پہلے ہی دے چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے علاوہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، سابق وزیرداخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کا بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے ۔جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیرمحمد خان لہڑی ، سابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی ، مٹھا خان اور سابق رکن اسمبلی سردار مسعود لونی بھی نون لیگ کی کشتی میں سوار ہونے کے لیے بے تاب ہیں ۔

مزیدخبریں