لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

Jul 30, 2023 | 22:24 PM

ایک نیوز :لاہورایک بار پھر دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

لاہور شہر میں بارشوں کے باوجود آلودگی کی شرح میں کمی نہ آسکی، شہرکا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو باون ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق جولائی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے بڑھنا شہریوں کے لیے مضر صحت ہوتا ہے۔ اسموگ عموما موسم سرمامیں ہوتی ہے، جولائی کے مہینے میں اسموگ کا ہونا محکمہ ماحولیات کی کارکردگی کا پول کھول رہا ہے۔

مزیدخبریں