ایک نیوز :اٹلی کے ایک ساحلی علاقے کے قریب 2 ہزار سال سے زائد عرصے قبل ڈوب جانے والے رومی مال بردار بحری جہاز کا ملبہ دریافت کیا گیا ہے۔
ماہرین کے خیال میں یہ بحری جہاز 21 سے 22 سو سال پرانا ہے اور اس میں متعدد قدیم رومی صراحیاں بھی درست حالت میں ملی ہیں۔بحری جہاز ممکنہ طور پر اسپین سے زیتون، زیتون کا تیل، آڑو اور انجیریں لے کر اٹلی آتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
جہاز کا ملبہ اٹلی کے دارالحکومت روم سے 50 میل شمال میں Civitavecchia قصبے کے قریب ملا ہے۔ ایک رومی بحری جہاز کا ملبہ دریافت کیا گیا ہے اور اس سے قدیم بحری راستوں کا عندیہ ملتا ہے۔ملبے کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ بحری جہاز ممکنہ طور پر قدیم رومی ادارے Cura Annonae سے تعلق رکھتا تھا۔یہ ادارہ رومی سلطنت کے شہروں میں رہنے والے افراد کے لیے اناج درآمد کرنے کا کام کرتا تھا۔اٹلی کے قریب بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں متعدد قدیم رومی بحری جہازوں کو زیرآب دریافت کیا گیا ہے۔
2022 میں بھی ماہرین نے لگ بھگ 22 سو سال پرانے ایک بحری جہاز کے ملبے کو دریافت کیا تھا جس میں خوراک کے برتن ملے تھے۔