شادی کا تحفہ،کسان نے بیوی کیلئے لاکھوں سورج مکھی کے پھول اگادیئے

شادی کا تحفہ،کسان نے بیوی کیلئے لاکھوں سورج مکھی کے پھول اگادیئے
کیپشن: What should be done to protect oneself from a disease like cancer?

ایک نیوز :امریکی کسان نے اپنی بیوی کو شادی کی  50 ویں سالگرہ کا منفرد تحفہ 80 ایکٹر زمین پر سورج مکھی کے پھولوں کو اگا کر دیا۔

 امریکی ریاست کنساس سے تعلق رکھنے والے لی ولسن نامی کسان نے اپنی بیوی رینی کو شادی کا منفرد تحفہ دیا۔ 80 ایکٹر زمین پر سورج مکھی کے 12 لاکھ پھول اگائے ہیں۔

لی ولسن نے بتایا کہ اپنے بیٹے کی مدد سے انہوں نے مئی کے مہینے میں یہ کام شروع کیا تھا اور شادی کی گولڈن جوبلی کا تحفہ دینے کے لیے اہلیہ کو اس کی خبر نہیں ہونے دی۔

لی ولسن کی ایلیہ رینی نے بھی انٹرویو کے دوران بتایا کہ 'اس تحفے نے مجھے بہت خاص بنا دیا ہے،سورج مکھی کے اس کھیت سے زیادہ بہترین سالگرہ کا تحفہ کچھ اور نہیں ہو سکتا'۔اتنے بڑے رقبے پر پھیلے سورج مکھی کے پھولوں نے لوگوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے وہاں آرہی ہے۔