پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کپ میں پہلی کامیابی مل گئی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کپ میں پہلی کامیابی مل گئی
کیپشن: Pakistan Street Child Football Team got their first success in Norway Cup

ایک نیوز : پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نےفریگ اوسلو ناروے کیخلاف پہلا میچ جیت کرکامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں پہلی کامیابی قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کے خلاف میچ 11-1 سے جیت لیا۔

 قومی ٹیم کی جانب سے احمد رضا نے 4 اور فیصل احمد نے 2 گول اسکور کئے۔قومی ٹیم کے کپتان طفیل شنواری ،عبیداللہ۔عدیل،محمد علی اور علی آصف نے ایک ایک گول کیا۔

قومی اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم کا دوسرا میچ کل ارول آل کے ساتھ ہوگا،قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ یکم اگست کو کھیلے گی۔