ایک نیوز :ایمی ایوارڈز 2023 کی تقریب اداکاروں اورمصنفین کی ہڑتال کے باعث ملتوی کردی گئی۔
دی ایمی ایوارڈزکی تقریب رواں سال ستمبر میں منعقد ہونا تھی لیکن اب بتایا جا رہا ہےکہ ہالی وڈکے فلمی ستاروں اورمصنفین کی ہڑتال کے باعث ایوارڈز کی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 20 سے زائد سالوں میں ایمی ایوارڈز کی تقریب کو پہلی بارملتوی کیا گیا ہے، آخری باریہ ایواڈز 9/11 کے دہشت گرد حملوں کے باعث 2001 میں منسوخ ہوئے تھے۔
دی ایمی ایوارڈز کو منسوخ کرنے کے بعد نئی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیاتاہم بتایا جا رہا ہےکہ تقریب کے منتظمین ٹی وی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک انتظار کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ کےمصنفین کی جانب سے یہ ہڑتال مئی سے جاری ہے جس میں اداکار بھی شامل ہو گئے تھے