ایک نیوز :بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے چہرے پر سوجن محسوس ہونے پر ان کے مداحوں کو تشویش ہونے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جولائی کو اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دینے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ویڈیو میں مداحوں نے 33 سالہ اداکارہ کے چہرے پر سوجن اور بھنوؤں پر تبدیلی محسوس کرتے ہوئے انہیں ٹرول کیا۔ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں کئی مداح اداکارہ کے چہرے پر تبدیلی نظر آنے کی وجہ جاننے کے لیے بے تاب دکھائی دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا کہ ان کے چہرے پر سوجن نظر آ رہی ہے کیا یہ بوٹوکس ہے؟
کمنٹس سیکشن میں کئی مداحوں نے کریتی سینن کی بھنوؤں پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک شخص نے لکھا ہے کہ آپ نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کر لیا؟ آپ پہلے زیادہ پیاری تھیں۔
علاوہ ازیں کئی مداحوں نے اداکارہ کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بھی قرار دیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ چہرے یا دیگر جسم سے جھریوں کو دور کرنے کے لیے اکثر لوگ بوٹوکس انجکشن لگواتے ہیں۔