کرکٹ لیگز میں پاکستانی کھلاڑی پہلی ترجیح بن گئے

 کرکٹ لیگز میں پاکستانی کھلاڑی پہلی ترجیح بن گئے
کیپشن: Pakistani players became the first priority in cricket leagues

ایک نیوز :دنیا بھرکی کرکٹ لیگزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ بڑھنے لگی،یوایس ٹی ٹین لیگ میں کئی پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کامران اعوان نے لیگ میں نیو یارک وارئیرز کی ٹیم خرید لی۔ نیویارک وارئیرزمیں لیجنڈری شاہد آفریدی اور مصباح الحق شامل ہوں گے۔

کامران اکمل، عبدالرحمان، سہیل خان اور عماد آصف بھی نیو یارک وارئیرز کا حصہ ہوں گے محمد حفیظ، عمرگل ٹیکسزچارجرز کی نمائندگی کریں گے۔یوایس ٹی ٹین لیگ 18 اگست سے 27 اگست تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔