گجرات کےقریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری، 6 افراد ڈوب گئے

گجرات کےقریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری، 6 افراد ڈوب گئے
کیپشن: گجرات کےقریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری، 6 افراد ڈوب گئے

ایک نیوز: گجرات کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 6 افراد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ مچھیانہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نہر میں گر گئی،حادثے کی وجہ ٹائر پھٹنا بتایا گیا ہے جس کے سبب ڈرائیور تیز رفتار کار کا کنٹرول کھو بیٹھا اور کار نہر میں چلی گئی۔ 

کار میں 6 افراد سوار تھے جو پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کار اور سواروں کو نکالنے کا آپریشن شروع کر دیا۔