ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کردیا جائےگا۔مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے 1000کلوواٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی تنصیب پرقوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر آج سے عمل کا آغاز اور انشااللہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی حکومت اور وزیراعظم کریں گے،نگراں وزیراعظم کی مشاورت کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں ،نگراں وزیراعظم کیلئے جو بھی نام ہوں گے وہ سامنے آ جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے 1000کلوواٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی تنصیب پرپوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر آج سے عمل کا آغاز اور انشااللہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا یہ بڑا قدم ہے ، ریڈیو پاکستان کی آواز اور نشریات 52سے زائد ممالک تک سنی جائیں گی۔