آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے، 10 افراد ہلاک، 100 زخمی

Jul 30, 2023 | 12:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

تھائی حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔فیکٹری میں دھماکے آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے۔

تھائی حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے سے فیکٹری کے آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں