کراچی:کارخانے کی چھت گر نےسے 11 مزدور زخمی ہوگئے

Jul 30, 2023 | 12:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی میں کارخانے کی چھت گرنےسے11افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کورنگی پی این ٹی گیٹ نمبر 1 کے قریب کارخانے میں پیش آیا جہاں معمول کے مطابق 15 مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک زور دھماکے سے چھت ان پر آ گری۔بھاری ملبہ گرنے سے11 مزدور زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں دبنے والے تمام 11 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔اتوار کی وجہ سے معمول سے کم افراد کارخانے میں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پاپے بنانے کی فیکٹری میں پیش آیا۔

مزیدخبریں