ایک نیوز: بورے والا میں بیوی اور بچوں کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نےگزشتہ 3 ماہ سے بیوی اور بچوں کویرغمال بنایا رکھا تھا، ملزم نے چھری کے وار کرکے بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دی تھیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا جس کے بعد 4 روز قبل 15گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسلحہ اور چھری کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننےکی کوشش میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔